توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی کورنگی کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی کورنگی کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کورنگی ابراہیم حیدری گوٹھ میں پلاٹ پر قبضے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی کورنگی کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ عدالت نے کورنگی ابراہیم حیدری گوٹھ میں پلاٹ کی رپورٹ طلب کی تھی۔ ممبر بورڈ آف ریونیو سے پلاٹ کی ڈیمارکیشن کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈی سی کورنگی کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ دونوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے ۔۔علاوہ ازیں یونیورسٹی روڈ پر واقع پلاٹ کی ملکیت کے تنازعہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ کراچی یونیورسٹی، کے ڈی اے اور شہری آمنے سامنے آگئے ۔ عدالت نے کی ڈی اے کے وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ آپ یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیئے کہ ایک زمین یونیورسٹی کے پاس ہے تو اچھی بات ہے ۔ یونیورسٹی کی زمین پر یونیورسٹی روڈ بن گیا ہے ۔ کے ڈی اے کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اب کراچی یونیورسٹی کا دعویٰ ہے کہ  زمین ان کی ہے ۔ فوکل پرسن کے ڈی اے نے کہا کہ  زمین پر پہلے جھگیاں بن گئیں تھیں۔ وہاں پر لوگ منشیات کا استعمال کرتے تھے ، ان کو ہٹا کر اب نرسری بنا دی گئی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جھگیاں آپ نے ختم کردیں،  بنگلوز میں کچھ نہیں ہوتا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں