پک اپ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ،ایک شخص جاں بحق،7زخمی

 پک اپ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ،ایک شخص جاں بحق،7زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ہے دو افراد جاں بحق خاتون اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود جیل چورنگی پل کے قریب شادی کی تقریب سے واپس آنے والی۔۔

 پک اپ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں 38 سالہ صدیق جاں بحق جبکہ حادثے میں اس کی نو سالہ بیٹی سونیا ، سات سالہ بیٹا حسین اور اس کی والدہ حنیفہ خاتون اور دیگر چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں جناح ہسپتال لایا گیا حادثے کا شکار افراد کورنگی میں شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، متاثرہ خاندان نیا گولی مار کر رہائشی بتایا جاتا ہے سوزوکی ڈرائیور سلمان نے جناح اسپتال میں دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے سامنے موٹر سائیکل سوار شخص نے ایک دم مڑنے کے لئے بریک لگائی جسکی وجہ سے پک اپ بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ ادھر اورنگی ٹاؤن نمبر 10 زیبو گوٹھ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ شخص جان سے گیا۔ جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں