انتہائی مطلوب چار رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ بے نقاب

انتہائی مطلوب چار رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ بے نقاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ پاک کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب چار رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ کو بے نقاب کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چھینی و چوری کی گئیں 05 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

 ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیش، موٹرسائیکل چوری میں استعمال ہونے والے اوزار اور ماسٹر چابیاں بھی برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد مدثر،محمد انور، علی اصغر اور علی احسن شامل ہے ۔ملزمان نے دوران تفتیش گن پوائنٹ پر متعدد موٹر سائیکلیں چھینے اور چوری کرنے کا اعترف کیا۔ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکلیں تھانہ گلبہار، ڈاکس، فیروزآباد، رضویہ اور پاک کالونی کی حدود سے چھینی و چوری کی گئیں ہیں۔ملزم مدثر دو مقدمات، انور دو مقدمات، علی اصغر چار مقدمات اور علی حسن تین مقدمات میں اس سے قبل گرفتار ہوچکا ہے ۔ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر راجہ خالد محمود نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔دوسری جانب تھانہ سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر افغان کٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، موٹر سائیکل کی چوری کا مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج ہے ۔گرفتار ملزمان میں محمد صابر ولد بابو پالاری اور محبوب علی عرف محرم ولد غلام رسول شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں