انصاف پسند معاشرے کیلئے آزاد صحافت ضروری ،میئرکراچی

انصاف پسند معاشرے کیلئے آزاد صحافت ضروری ،میئرکراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ انصاف پسند معاشرے کیلئے آزاد صحافت ضروری ہے ۔۔

مثبت اور تعمیری صحافت کے ذریعے غریب و مظلوم کی آواز ایوانوں تک پہنچانے میں ذرائع ابلاغ کا کردار قابل تحسین ہے ، پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ، آزاد صحافت اور صحافیوں کی بہتری کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں انہوں نے مزید کہاکہ آزاد صحافت کا عالمی دن ہمارے لئے دلیر اور فرض شناس صحافیوں کی یاد تازہ کرنے اور اس عزم کی تجدید کرنے کا موقع ہے کہ ملک میں صحافت کی آزادی کیلئے ہرممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ ترجیح دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں