سندھ ہائیکورٹ نے ملیر کے 14قدیمی گوٹھوں کو خالی کرانے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے ملیر کے 14قدیمی گوٹھوں کو خالی کرانے سے روک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ملیر کے 14 قدیمی گوٹھوں کو خالی کرانے سے روک دیا ہے ۔ جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو گوٹھوں کے خلاف ہر قسم کی کارروائیوں سے بھی روک دیا ۔عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی درخواست منظورکرلی اور سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی ۔ آئینی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گوٹھ خالی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ان گوٹھوں میں دودو بیر گوٹھ محمد سالار، گوٹھ محمد مراد سالار، گوٹھ محمد خان سالار، گوٹھ منگھن جوکھیو شامل ہیں ۔گوٹھ سجاول جوکھیو، گوٹھ ہالو سالار، گوٹھ حاجی آدم سالار، گوٹھ حاجی بھائی خان سالار بھی شامل ہیں، درخواست کے مطابق ان گوٹھوں میں محمد علی جوکھیو مریدانی، گوٹگ دودو گہنور جوکھیو، گوٹھ حاجی فتح محمد جوکیو بھی شامل ہیں،۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ قدیمی گوٹھ ہیں، ہم کیسے اپنے گھر چھوڑ سکتے ہیں۔ لہذاعدالت عالیہ سے استدعاہے کہ گوٹھ خالی کرنے کاحکم کالعدم قراردیاجائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں