قیمتوں میں اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی

 قیمتوں میں اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی

کراچی(این این آئی)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی ہے ۔

یہ انکشاف سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ(سی آر ڈی)کی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ سروے میں کیا گیا ہے ۔گزشتہ روز جاری ایک بیان میں سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کی ڈائریکٹر مریم گل طاہر کا کہنا تھاکہ حالیہ سروے کے نتائج نے ظاہر کیا ہے کہ ٹیکس میں اضافہ صحت عامہ اور حکومتی محصول دونوں کے لیے کامیابی کا باعث بنتا ہے ۔یہ نتائج تمباکو کے استعمال سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر تمباکو پر زیادہ ٹیکس لگانے کی تاثیر کو اجاگر کرتے ہیں، جیسا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کی طرف سے بھی اس کی تجویز دی گئی ہے ۔ماضی میں اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں تمباکو کی صنعت پر ملٹی نیشنل کارپوریشنز کا بہت زیادہ اثر و رسوخ پایا گیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں