جیکب آباد میں غیرت کے نام پر خاتون اور نوجوان قتل

 جیکب آباد میں غیرت کے نام پر خاتون اور نوجوان قتل

جیکب آباد،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا) جیکب آباد میں غیرت کے نام پر خاتون اور پڑوسی نوجوان کو قتل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق گڑھی خیرو تھانہ کی حدود گوٹھ علی مردان بلیدی میں ملزم لعل بخش بلیدی نے غیرت کے نام پر اپنی بھتیجی فاطمہ اور پڑوسی نوجوان مغیم بلیدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا،جب کہ جیکب آباد کے ائیرپورٹ تھانہ کی حدود افضل بابا قبرستان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان شفقت جکھرانی کو قتل کردیا۔ پڈعیدن کے نواحی گاؤں غازی خان واسوانو میں چانڈیو اور واسوانو برادری میں لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں ڈنڈا لگنے کے باعث 55 سالہ محمد اسماعیل واسوانو چل بسا۔دوسرے واقعے میں شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے محراب پور نہر میں نہاتے ہوئے 18سالہ فرحان ڈوب گیا۔کندھکوٹ میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ نے رکنے کا اشارہ کرنے والے پولیس اہلکار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اہلکار صدام کلپری جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ ڈاکوؤں کے خوف سے نہیں رکی۔محراب پور کے نواحی گاؤں سایو ڈورو میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے سکندر زرداری کا بیٹا ضامن علی جاں بحق ہوگیا جب کہ  گاؤں جانی میر جت میں محمد آچر لاشاری نامی ضعیف شخص ٹریکٹر ٹرالی اور اس میں بھری ہوئی مٹی کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں