حکمرانوں کوکسانوں کا کوئی احساس نہیں،علامہ شبیر حسن میثمی

حکمرانوں کوکسانوں کا کوئی  احساس نہیں،علامہ شبیر حسن میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے گندم کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 حکمران سیاستدان آپس میں لڑ رہے ہیں انہیں کسانوں کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں ،کسان گندم کاٹ چکا ہے مگر ان کی محنت کی کمائی کو کوئی خریدنے والا نہیں، کسان کو بیوروکریٹس اور پارلیمنٹ کے منتخب نمائندوں کی طرح قومی خزانے سے تنخواہ تو ملتی نہیں اس کی آمدنی کا ذریعہ صرف فصل ہوتی ہے جس کے لیے وہ دن رات محنت کرتا ہے زمین تیار کر کے فصل کی حفاظت کرتا ہے پھر کہیں جا کر فصل جب تیار ہوتی ہے تو اسے توقع ہوتی ہے کہ وہ اپنی محنت کا معاوضہ حاصل کرے گا مگر حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،کسان گندم کی خریداری نہ ہونے پر پریشان ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں