حج کیلئے پیسے کی نہیں،سچی تڑپ کی ضرورت، حاجی فضیل رضا

حج کیلئے پیسے کی نہیں،سچی تڑپ کی ضرورت، حاجی فضیل رضا

کراچی (این این آئی) دعوت اسلامی کے تحت ملیر ماڈل کالونی میں واقع نورانی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملیر اور اسکے اطراف سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

 اجتماع سے بیان کرتے ہوئے رکن شوریٰ و نگران کراچی مشاورت حاجی فضیل رضا عطاری نے کہا کہ حج کیلئے پیسے کی نہیں بلکہ سچی تڑپ کی ضرورت ہے ، اللہ پاک کے ہاں سچی طلب اور سچی تڑپ دیکھی جاتی ہے ،اگر تڑپ سچی ہو،شوق سچا ہو تو اللہ کریم کی رحمتیں ضرور ملتی ہیں،ضرور نظر کرم ہوتا ہے اور بندے کو حج کی سعادت مل ہی جاتی ہے ۔ یاد رکھیں کہ جس پر حج فرض ہے اس نے حج ہی کرنا ہے ،کوئی دوسرا کام اس کے قائم مقام نہیں ہوسکتا، البتہ یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ حج سفر عشق ہے ،عشاق کے دل میں اس مبارک سفر کیلئے بے تاب رہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں