اپپکا کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی

 اپپکا کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی

کراچی(آن لائن)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں گرینڈ الائنس کے تحت احتجاج کی دھمکی دیدی۔

 ایپکا شہید ساقی کراچی ڈویژن کا اجلاس مرکزی سینئر نائب صدر سید توقیر حسین شاہ کی صدارت میں میٹرک بورڈ کراچی میں ہوا۔اجلاس میں کراچی ڈویژن کے چیئرمین ملک خورشید احمد قادری ،ایپکا یونٹ میٹرک بورڈ کراچی کے صدر سلمان خان ودیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کاانعقاد بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں