نیو کراچی ٹاؤن میں پارکس کو بحال کیا جائے گا،میونسپل کمشنر

نیو کراچی ٹاؤن میں پارکس کو  بحال کیا جائے گا،میونسپل کمشنر

کراچی (اے پی پی) میو نسپل کمشنر ماجد علی نے کہا ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے حکمت عملی مرتب کرکے پارکس اور پلے گراؤنڈز کو بحال کیا جائے گا تاکہ ٹاؤن کے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے تمام شعبہ جات کے سربراہان سے اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد نیو کراچی ٹاؤن میں جاری بلدیاتی خدمات اور عوام کی فلاح و بہبودکیلئے کئے گئے کاموں کے بارے میں تفصیلات و آگاہی حاصل کرنا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں