نصراللہ گڈانی قتل کیس کے لیے جے آئی ٹی مسترد

نصراللہ گڈانی قتل کیس کے لیے جے آئی ٹی مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نصراللہ گڈانی قتل کیس پر جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کا اجلاس، جے آئی ٹی کومستردکردیاگیا۔کمیشن نے آئی جی سندھ کو نئی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی ہدایت کردی ۔

کمیشن نے آئی جی سندھ کوہدایت کی ہے کہ جے آئی ٹی کا سربراہ اور ارکان سکھر ڈویژن سے باہر سے ہونے چاہئیں، کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ نظر اکبر نے نصراللہ گڈانی قتل کیس کی یومیہ بنیادوں پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز نے میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو نئی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی ہدایت کردی ہے ۔ کمیشن نے آئی جی سندھ سے کہا ہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا سربراہ سکھر ڈویژن کے علاوہ کسی اور ڈویژن کے ڈی آئی جی کو بنایا جائے اور ٹیم کے دیگر ارکان کا تعلق بھی سکھر پولیس سے نہیں ہونا چاہیے ۔ کمیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ نظر اکبر کی سربراہی میں ہوا جس میں کمیشن کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں