چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن کا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ہادی مارکیٹ کا دورہ
کراچی (این این آئی)چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرکا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ہادی مارکیٹ کا دورہ، ریسکیو کے عملے کو ریسکیو آپریشن اور سینی ٹیشن کے عملے کو رین ایمرجنسی کے حوالے سے ضروری اشیا کی فراہمی۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر اقتدار علی جعفری، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، انچارج اینٹی انکروچمنٹ راشد کمال، انچارج ریسکیورعارف اور دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھا، اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر نے کہاسینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور ریسکیو ڈپارٹمنٹ ناظم آباد ٹاؤن کے اہم محکمے ہیں، اور محدود وسائل کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔