مویشی منڈی ختم کرانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی استدعا منظور

مویشی منڈی ختم کرانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی استدعا منظور

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل میڈیکل سینٹر کے قریب لگائی گئی مویشی منڈی ختم کرانے کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ۔

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں نیشنل میڈیکل سینٹر کے قریب قائم کی گئی مویشی منڈی ختم کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔درخواست گزار نے بتایا کہ ہم نے 47 لاکھ 45 ہزار روپے ادا کرنے کے بعد منڈی لگانے کا اجازت نامہ حاصل کیا تھا۔لیکن اچانک جمعہ کے روز پولیس اور انتظامیہ نے مویشی منڈی ختم کرادی۔4 ہزار جانور منڈی میں موجود تھے ۔درخواست گزار نے بتایا کہ جانوروں کی رسیاں کھول دی گئی بیوپاریوں کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔منڈی میں لگے جنریٹرز،ٹینٹ سمیت تمام سامان بھی اٹھا کر لے گئے ہیں۔مجھ سے پولیس نے 40 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔درخواست گزار نے کہا کہ اس وقت کروڑوں کا نقصان ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں