الخدمت رضاکاروں کی تربیت کا 2روزہ پروگرام مکمل

الخدمت رضاکاروں کی تربیت کا 2روزہ پروگرام مکمل

کراچی(پ ر)الخدمت کراچی کے تحتپری مون سون کے حوالے سے رضاکاروں کی دو روزہ ٹریننگ مکمل ہوگئی۔ رضاکاروں کو رسی کی مدد سے ریسکیو کرنے ،فلڈ مینجمنٹ ،کشتی چلانا ،ڈوبنے سے بچانے کی تکنیک، پروفیشنل تیراکی سمیت مختلف امور پر تربیت دی گئی۔

 ٹریننگ کی تکمیل پر گزشتہ روز الخدمت ہیڈآفس میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت زندگی کے آٹھ شعبوں میں کام کر رہی ہے ۔ ڈیزاسڑمینجمنٹ کا شعبہ الخدمت کا اہم ترین شعبہ ہے ۔ یہ ہمیشہ سے ہنگامی حالات میں لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے پیش پیش رہا ہے ۔ اس ٹریننگ کا مقصد بھی رضاکاروں کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کر نا ہے تا کہ الخدمت کے پاس ماہر اور تربیت یافتہ رضاکار موجود ہوں۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ، نیشنل ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان فضل محمود ،ڈائریکٹر الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ قاضی سید صدرالدین نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی اور منیجر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سرفراز شیخ اور الخدمت کے دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ڈی جی ریسکیو 1122نے کہا کہ ہم انسانی جانوں کو بچانے کے لیے الخدمت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہیں، الخدمت سے اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں