سوسالہ پرانی تاریخی عمارت میں لائبریری قائم،کمشنر نے افتتاح کیا

 سوسالہ پرانی تاریخی عمارت میں لائبریری قائم،کمشنر نے افتتاح کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سو سالہ پرانی تاریخی عمارت میں لائبریری قائم کر دی گئی۔ لائبر ی پولیس چوکی سے منسوب کی گئی ہے ،اس سے قبل یہ جگہ پولیس چوکی کیلئے استعمال کی گئی تھی ۔

 کافی عرصے سے مخدوش حالت میں تھی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے لائبریری کا افتتاح کیا۔ آرکیٹکٹ یاسمین لاری ڈپٹی کمشنر الطاف ساریو اور اسسٹنت کمشنر منتہا اظہر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ کھارا در اک قدیم اور شہر کی اہم تاریخی جگہ ہے ، یہاں لائبریری کا قیام اچھی کوشش ہے ، اس سے علاقہ کے لوگوں بالخصوص بچوں اور طلبہ کوموقع ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ تاریخی قدیم عمارت کا یہ بہترا ستعمال ہے کہ یہاں لائبریری اور خوبصورت چھوٹا سا پارک تعمیر کیا گیا ہے ،درخت اور پودے لگائے گئے ہیں۔ علاقے کے لوگوں کو یہاں مثبت تفریح کا موقع بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نجی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے اسے مزید بہتر بنائے گی، نئی زیادہ سے زیادہ کتابیں لائی جائیں گی اور اس کی دیکھ بھال کر ے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں