ایف بی ایریا کے پلے گراؤنڈ سے مویشی منڈی ہٹانے کا حکم

ایف بی ایریا کے پلے گراؤنڈ سے مویشی منڈی ہٹانے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی ایریا بلاک 19 کے پلے گراؤنڈ سے مویشی منڈی فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس مبین لاکھو پرمشتمل ڈویژن بینچ میں ایف بی ایریا بلاک 19 میں مویشی منڈی کے ٹھیکیدار کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

 پلے گراؤنڈ میں مویشی منڈی لگانے کی اجازت دینے پر چیف جسٹس ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ پر برہم ہوگئے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پلے گراؤنڈ کا ستیاناس کردیا ہے ۔ عدالت نے کے ایم سی اور ڈی سی سینٹرل کو افغان گراؤنڈ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔دریں اثنا ء سندھ ہائیکورٹ نے مویشی منڈی کے خلاف کارروائی کے خلاف درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس مبین لاکھو پرمشتمل ڈویژن بینچ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکلا نے موقف اختیارکیا کہ ہم نے کلفٹن کے علاقے میں کے ایم سی سے مویشی منڈی کے لیے جگہ کرائے پر حاصل کی ہے ۔کے پی ٹی اور حکومت سندھ کے ادارے ہراساں کررہے ہیں ۔ سندھ ہائیکورٹ نے مویشی منڈی انتظامیہ کے حق میں جاری حکم امتناع میں توسیع کردی اور مقرر کیے گئے ناظر کو معائنہ کر کے 4 جولائی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں