لاڑکانہ :گدھے کو زندہ جلانے کامعاملہ،ملزموں کی ضمانت مسترد

لاڑکانہ :گدھے کو زندہ جلانے کامعاملہ،ملزموں کی ضمانت مسترد

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)لاڑکانہ میں ایک ماہ قبل تعلقہ تھانے کی حدود کے گاؤں بگٹی میں گدھے کو زندہ جلانے کے معاملے پر۔۔۔

 لاڑکانہ ایڈیشنل سیشن جج فور کی عدالت نے واقعے میں ملوث ملزم علی دوسٹ بگٹی سمیت سات ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔واضح رہے کہ ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر ایک ماہ قبل گاؤں بگٹی میں نجی تنازعے پر مدعی زبیر بگٹی کی فصل اور گدھے کو نذر آتش کر دیا تھا جب کہ واقعے کا مقدمہ تعلقہ تھانہ پردرج کیا گیا تھا۔دوسری جانب لاڑکانہ پولیس واقعے میں ملوث کسی بھی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں