صحافی پر حملہ:چیئرمین تعلیمی بورڈ نواب شاہ ودیگر پر مقدمہ درج

 صحافی پر حملہ:چیئرمین تعلیمی بورڈ نواب شاہ ودیگر پر مقدمہ درج

میرپورخاص(بیورورپورٹ)تعلیمی بورڈ نواب شاہ کے چیئرمین محمد فاروق حسن سمیت ان کے بھائی اور دیگر پر میرپورخاص میں اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر و ایوان صحافت کے ممبر صحافی علی رضا رند پر مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کر کے اسے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا جس پر صحافی علی رضا رند کے والد سجاد رند کی مدعیت میں تعلیمی بورڈ نواب شاہ کے چیئرمین فاروق حسن ،انکے بھائی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر حکیم سجاد سمیت سہرم اور احمد حسن کے خلاف تعلقہ پولیس اسٹیشن میرپورخاص میں مقدمہ درج کیاگیا۔ ایف أٓ ئی أٓ ر میں درخواست گزار سجاد رند نے کہا ہے کہ انکا بیٹا علی رضا پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں پبلک اسکول روڈ سے گزر رہا تھا کہ اس کا تعلیمی بورڈ نوابشاہ کے چیئرمین فاروق حسن اپنے بھائی حکیم سجاد اور بھتیجے و بھانجھے احمد حسن اور سیرام سے آمنا سامنا ہوگیا،اس دوران ملزموں نے گاڑی سے اتر کر میرے بیٹے کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد فاروق حسن اور سیرام نے میرے بیٹے پر گولیاں چلائیں ،تاہم لوگوں کے جمع ہونے پر یہ لوگ موقع سے فرار ہوگئے ،بعد ازاں موقع پر موجود لوگوں نے زخمی علی رضا رند کو فورا ً سول اسپتال میرپورخاص پہنچایا اور طبی امداد دینے کے بعد نازک حالت ہونے پر حیدرآ باد منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں