نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوگا،انتظامات مکمل

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوگا،انتظامات مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع حسب سابق پولو گراؤنڈمیں منعقد ہوگا ۔۔۔

جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان علی حسن ساجد کے مطابق گلشن جناح (پولو گراؤنڈ) میں عید کی نماز صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی، نماز عید کا یہ اجتماع 1958ء سے منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ شہر میں نماز عیدکا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے جس کیلئے شایان شان انتظامات کیے جاتے ہیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب ، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، مختلف اسلامی ملکوں کے سفارتکار ، وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب عوامی نمائندے ، اعلیٰ سرکاری حکام اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد یہاں نماز عید ادا کرے گی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت کے مطابق نمازیوں کی سہولت کے لیے عید گاہ میں ہی وضو کا انتظام کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں