میرپورخاص:صحافی پر حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

میرپورخاص:صحافی پر حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

میرپور خاص (بیورورپورٹ) صحافی علی رضا رند پر حملہ کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافی سراپا احتجاج،ایوان صحافت سے اسٹیشن چوک تک ریلی نکالی گئی۔

عید الاضحیٰ سے قبل نجی ٹی وی کے رپورٹر و ممبر ایوان صحافت علی رضا رند پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ تعلقہ تھانے میں تعلیمی بورڈ نواب شاہ کے چیئرمین فاروق حسن و دیگر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کی عدم گرفتاری پر سینئر صحافی ایڈووکیٹ ہاشم شر اور فلک شیر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔ مقررین نے کہا کہ علی رضا رند پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان أٓزادانہ گھوم رہے ہیں مگر پولیس گرفتار نہیں کررہی، جس کی وجہ سے صحافیوں میں عدم تحفظ اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملزمان گرفتار نہیں کیے گئے تو ایس ایس پی أٓفس پر دھرنا دیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں