شہریوں کو غیرمنصفانہ کرایوں سے بچانے کیلئے پرعزم ہیں، شرجیل میمن

شہریوں کو غیرمنصفانہ کرایوں سے بچانے کیلئے پرعزم ہیں، شرجیل میمن

کراچی (این این آئی) سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ شہریوں کو غیر منصفانہ کرایوں سے بچانے کے لیے پرعزم ہے ۔صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اضافی کرایوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ مہم صوبے بھر اور ملک کے مختلف مقامات سے مسافروں کی واپسی کے دوران جاری رہے گی، مہم میں ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس معاونت کریں گے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ مہم کا مقصد تعطیل کے بعد واپسی پر مسافروں سے اضافی کرایہ وصول نہ کرنے کو یقینی بنانا ہے ۔فیلڈ افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔اس حوالے سے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کو غیر منصفانہ کرایوں سے بچانے کے لیے پرعزم ہے ، چھٹیوں کے بعد واپسی پر کسی مسافر کو اضافی چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہماری مشترکہ کوششیں مہم کی کامیابی کو یقینی بنائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں