ضلع کیماڑی میں جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد

ضلع کیماڑی میں جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ کے احکامات پر ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی نگرانی میں ضلع کیماڑی میں جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جنرل ہولڈ اپ کے دوران ضلع کیماڑی کے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں و مقامات پر ناکہ بندی / اسنیپ چیکنگ پوائنٹس لگائے گئے ،جنرل ہولڈ اپ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سخت ترین چیکنگ کی جارہی ہے ،جنرل ہولڈ اپ کے دوران گاڑیوں / موٹرسائیکلوں سے فینسی نمبر پلیٹ ہٹائی جارہی ہیں،متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں ایس ایچ اوز اور تلاش ڈیوائس آپریٹرز کو تعینات کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں