پنگریو :واٹر سپلائی کی موٹریں جلنے سے 3روز سے فراہمی آب بند

پنگریو :واٹر سپلائی کی موٹریں جلنے سے 3روز سے فراہمی آب بند

پنگریو (نمائندہ دنیا) واٹر سپلائی اسکیم کی موٹریں جلنے سے گزشتہ 3 روز سے شہر کی بڑی آبادی کے حامل پنجارو، کھٹی، غازی، ملاح، صادق آباد، میمن، مہاجر، لغاری، قمبرانی، شورو، بھوئنریو، مزاری محلے کے ہزاروں افراد کو پینے کے پانی کی فراہمی بند ہے ۔

 پانی کی فراہمی بندہونے سے شہری شدید پریشانی کا شکار اور بازار سے مہنگے داموں پانی خریدنے پرمجبور ہوگئے ہیں، واٹرسپلائی اسکیم سے پانی کی سپلائی بند ہونے اور مہنگے نرخوں پرپانی خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے غریب شہری اور ان کے معصوم بچے برتن اٹھائے پانی کی تلاش میں مارے مارے نظر آتے ہیں۔ 3 روز بعد بھی موٹریں تبدیل اور مرمت نہ کرانے کے خلاف شہریوں نے عبدالرزاق، شوکت علی، محمدحسین، محمداشرف اوردیگرکی قیادت میں پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن کمیٹی پنگریو کے حکام کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہرمیں پینے کاپانی نہیں مل رہا، شہریوں کی شکایات اوراحتجاج کے باوجودٹاؤن حکام واٹرسپلائی اسکیم کی موٹروں کی مرمت کرانے میں دلچسپی نہیں لے رہے اورغیرذمہ داری کامظاہرہ کررہے ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں شہری پانی سے محروم اور شدید گرمی پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہرکے بڑے حصے کوپانی کی فراہمی بندہونے کانوٹس لیاجائے ، بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں