کے ایم سی بجٹ زبردستی منظور کرانے پر احتجاج ہوگا،چیئرمین گلشن ٹاؤن

کے ایم سی بجٹ زبردستی منظور کرانے پر احتجاج ہوگا،چیئرمین گلشن ٹاؤن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری ظلم کے خلاف جماعت اسلامی کی جدو جہد کا ساتھ دیں ۔

کے ایم سی کے بجٹ زبردستی منظور کرانے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی بھر پور احتجاج کرے گی ۔ وہ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف راشد منہاس روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر نائب قیم کراچی ابوالحسن ہاشمی نائب امیر ضلع شرقی افتخار احمد فواد بنگش وائس چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ابراہیم صدیقی، یوسی چیئرمین نعمان پٹیل، وائس چیئرمین آصف عبدالکریم، اشعر عماد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ دھاندلی اور فارم 47 کے ذریعے جماعت اسلامی کو ایوانوں سے دور رکھا گیا مگر ہم عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑیں گے اور عوام کی نمائندگی کا حق ادا کریں گے ۔ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافی اور اضافی ٹیکس فی الفور واپس لیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں