آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کے تحت بے نظیر بھٹو کی سالگرہ

آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کے تحت بے نظیر بھٹو کی سالگرہ

کراچی ( آئی این پی ) آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف ڈاؤ یونیورسٹی یونٹ میں شہید بے نظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی ۔

 اس موقع پر یونٹ کے صدر راؤ قاسم ،کراچی ڈویژن کے نائب صدر محمد مشتاق ،ڈاؤ یونیورسٹی یونٹ کے نائب صدر جی ایم راجپوت، نائب صدر صباء حارث، نائب صدر وقاص علی، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ظفر علی اور دیگر عہدے داران نے اظہار خیال کیا۔ راؤ قاسم نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوامی جذبات کی ترجمانی کی اور فوجی آمروں کو جمہوریت کا احترام کرنے پر مجبور کردیا۔شہید بے نظیر بھٹو جمہوریت کی علامت تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں