فیصل پٹھان گینگ کا کارندہ پکڑا گیا

فیصل پٹھان گینگ کا کارندہ پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری میں پولیس کی کارروائی،فیصل پٹھان گینگ کا کارندہ پکڑا گیا، پولیس نے دھماکہ خیز مواد بھی پکڑلیا، جاوید عرف ماما گینڈا پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

ضلع جنوبی پولیس کے مطابق چاکیواڑہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے لیاری گینگ وار سے وابستہ جاوید عرف ماما گینڈا کو گرفتار کیا۔ ملزم اس سے قبل بھی متعدد ڈکیتیوں کی وارداتیں انجام دے چکا ہے ۔ ملزم نے صرافہ بازار میں دوران ڈکیتی بوتل بم کا بھی استعمال کیاتھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیاگیاہے ۔ملزم قتل، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر کئی مقدمات میںمطلوب تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں