پاکستان اور چین کا قونصلر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان قونصلر مشاورتی اجلاس کا دسواں دور منعقد ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی چائنا مسٹر طارق وزیر نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت مسٹر لونگ ژاؤ نے کی۔

دونوں فریقین نے دو طرفہ قونصلر امور کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا، پاک چین عوامی تعلقات کی مسلسل ترقی پر دونوں وفود نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین نے قونصلر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے سہولت کاری اور تحفظ یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں ویزا، امیگریشن کے مسائل اور شہریوں کی فلاح و بہبود پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں