پاکستان امریکا کا تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

امریکا نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان کیا، ناظم الامور نے توانائی، مائننگ، ٹیکنالوجی اور لاجسٹکس سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت اور سرمایہ کاری مواقع پر بات چیت کی گئی، وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہ اکہ عالمی تیل قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کی معیشت پر دباؤ ہے،

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے کمزور طبقات کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کا برآمدات پر مبنی ترقی اور کاروباری ماحول بہتر بنانے پر فوکس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں