خیبر پختونخوا سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
شیڈول کے مطابق پولنگ 23 اپریل کو ہوگی، نشست مراد سعید کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر اب صوبائی اسمبلی کے ارکان نئے سینیٹر کا انتخاب کریں گے۔
انتخابی عمل کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا، کاغذاتِ نامزدگی 6 اپریل سے 7 اپریل پر تک جمع کروانا ہوگا۔
کاغذات کی جانچ پڑتال، سکروٹنی کی آخری تاریخ 10 اپریل، اپیلیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 13 اپریل ہوگی، امیدواروں کی دستبرداری 17 اپریل، پولنگ 23 اپریل کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق پولنگ صوبائی اسمبلی بلڈنگ، خیبر پختونخوا میں ہوگی، سعید گل ریٹرننگ افسر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔