اندھے قتل کیسز حل:پولیس افسران کیلئے اسناد، اضافی تنخواہ کااعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن اور کورنگی پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا ۔۔
اور کورنگی میں ہونے والے دو اندھے قتل کیس کو بروقت حل کرنے پرافسران اور تکنیکی ٹیم کو تعریفی اسناد اور اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن اور کورنگی پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کورنگی میں ہونے والے دو اندھے قتل کیس کو بروقت حل کرنے پر افسران اور تکنیکی ٹیم کو تعریفی اسناد اور اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔ایس ایس پی کورنگی ، ایس ایچ او عوامی کالونی انسپکٹر ناصر محمود،ایس ایچ او زمان ٹاؤن انسپکٹر ملک اشرف اعوان،انچارج تصویر محل چوکی سب انسپکٹر راؤفیاض،انچار ج بھٹائی چوکی اے ایس آئی نادر، انچارج ناصر چوکی عبداللہ، ضلعی آئی ٹی ٹیکنیکل ٹیم انچارج فیصل سمو ں اور نور احمد کو تعریفی اسناد اور ایک اضافی تنخواہ سے نوازا گیا۔