یزید کی پیروی کرنے والے تاقیامت ذلیل ہونگے ،شاداب رضا

 یزید کی پیروی کرنے والے تاقیامت ذلیل ہونگے ،شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ حق وصداقت کے علمبردارصبر و استقامت پیکرتھے ،سانحہ کربلا حق وباطل کا معرکہ تھا حق کامیاب اور باطل ہمیشہ کیلئے مٹ گیا۔۔

دین اسلام کی بقاء وسلامتی کیلئے سیدنا امام حسین نے لازوال قربانیاں دیکر دنیا کو پیغام دیا کہ محمد مصطفی ﷺ کے دین کا تحفظ کرنا اوردین کی سلامتی کیلئے جان ومال اولاد سب کچھ قربان کرنا ہی حسینیت ہے ، بارگاہ رسالت اور مسجد نبوی کا ادب پامال کرنے کی مذمت کرتے ہیں،یزید کی پیروی کرنے والے تاقیامت ذلیل ورسوا ہوتے رہیں گے ،مسجد نبوی کے صحن میں سائرن بجاتے تیز رفتا ر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سعودی حکومت مقدمہ درج کرے ،سیدنا امام حسین کے نقش قدم پر چل کر ہی حالات کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے عہدیداروں سے ملاقات میں شاداب رضا کا کہنا تھا کہ امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں اپنی جانوں کی قربانی دیکر دین اسلام کے پرچم کو بلند کیا اور رہتی دنیا تک مثال قائم کردی کہ ظالم وجابر،فاسق کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہی حسینیت ہے ،چاہے اس راہ میں کتنی ہی مشکلات کا سامنا ہو ،گھر بار اولاد سمیت اپنی جان کی قربانی دینا اہل حق کا شیوہ ہے ، ہمارے ملک میں انتہا پسندی،مہنگائی و بے روزگاری اور مصنوعی بحران بلندی پر ہے ،حکمران عوام کو حقوق دینے اور ان کے مسائل کو حل کر نے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ دوسری جانب مرکز اہلسنت مرکزی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنافاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے عدل و انصاف کا وہ معیار قائم کیا کہ اسکی نظیر ملنا مشکل ہے ، گستاخ رسولؐ کیلئے سیدنافاروق اعظم کافیصلہ رہتی دُنیاتک کیلئے مشعلِ راہ ہے ،غلامان مصطفی ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے سنت فاروقی پر عمل پیرا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں