موچکو چیک پوسٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم

موچکو چیک پوسٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موچکو چیک پوسٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا۔

 ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں استعمال ٹریلر واپس کرنے کی درخواست کی سماعت کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی۔ عدالت کاکہناتھا کہ موچکو چیک پوسٹ پر بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتی ہے ،عدالت نے آئی جی سندھ کو ایس ایچ او موچکو و ماتحت پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او موچکو نے ایرانی ڈیزل لے کر آنے والے ٹرک کو چوری کا ٹرک ظاہر کرکے بند کیا،پولیس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ٹرک چوری کا ہے ،عدالت نے ایس ایچ او موچکو کو ٹرک ریلیز کرنے کا حکم دیا تھا ،ایس ایچ او موچکو اور ماتحت پولیس اہلکاروں نے اختیارات کا غلط استعمال کیا ،اگر پکڑا جانے والا ڈیزل ایرانی تھا تو اسے کسٹم کے حوالے کیوں نہیں کیا گیا ،ایس ایچ او کو موقف ہے 750 لیٹر اسمگل ڈیزل کسٹم کے اختیارات میں نہیں آتا ہے ،عدالت نے آئی جی سندھ سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں