گلشن حدید ایکسٹینشن کی غیرقانونی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

 گلشن حدید ایکسٹینشن کی غیرقانونی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

کراچی(آن لائن) گلشن حدید ایکسٹینشن کی غیرقانونی لوڈشیڈنگ کے خلاف رہائشیوں کا کے الیکٹرک بن قاسم زون آفس کے سامنے احتجاج، کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف نعریبازی۔۔۔

 کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی مرتضیٰ چانڈیو، یوسی چیئرمین راؤ صفدر حیات، پی ٹی آئی رہنما نثار شر، فنکشنل لیگ ملیر رہنما ایڈووکیٹ عبدالقادر شر نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلی کے سبب گلشن حدید ایکسٹینشن کے رہائشی قیامت خیز گرمی میں سخت متاثر ہیں، انتظامیہ کی نااہلی سبب کے الیکٹرک بغیر کسی جواز کے لوڈشیڈنگ کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اضافی بل اور اضافی ٹیکس ادا کرنے کے باوجود بھی ہمارے علاقے میں لوڈشیڈنگ کا آزار ختم نہیں ہو رہا ہے ، ہم اس عمل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، احتجاج کے بعد کے الیکٹرک انتظامیہ نے مظاہرین سے باتیں کی، جس میں بن قاسم زون کے جنرل منیجر نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران لوڈشیڈنگ کے دورانیہ پر ضابطہ لایا جائے گا، جبکہ گلشن حدید ایکسٹینشن میں کنڈا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں