امام حسین ؓنے شجاعت کی مثال قائم کی ،شاہ عبد الحق

امام حسین ؓنے شجاعت کی  مثال قائم کی ،شاہ عبد الحق

کراچی(این این آئی)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہاہے کہ امام حسین ؓ نے سیاسی مصلحتوں کو روندتے ہوئے وقت کے ظالم حکمراں کی اطاعت سے انکار کر کے جرات و شجاعت کی مثال قائم کی۔

 آپ نے دین کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کر کے اعلیٰ مقام حاصل کیا جو رہتی دنیا تک انسا نیت کو جبرو استبداد کے خلاف جہا د کا درس دیتا رہے گا ۔انہوں نے جامع میمن مسجدمیں محفل سے خطاب میں کہا کہ حضر ت امام حسین ؓنے وقت کے ظالم حکمرانوں کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو فوقیت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں