لیبر قوانین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں،ذوالفقار شاہ

لیبر قوانین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں،ذوالفقار شاہ

کراچی(این این آئی) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سیدذوالفقارشاہ،جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت ودیگرنے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں میں منتخب سربراہان اور میونسپل افسران نے من مانیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

ملازمین سے دن رات بغیر اضافی معاوضوں کی ادائیگی بیگار لی جارہی ہے ۔لیبر قوانین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔انہوں نے چیف سیکرٹری سندھ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں