امام حسین ؓ نے انسانیت کو دوسروں کے حقوق کاسبق سکھایا،علامہ شبیرمیثمی

امام حسین ؓ نے انسانیت کو دوسروں کے حقوق کاسبق سکھایا،علامہ شبیرمیثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف مذہبی رہنما علامہ شبیرحسن میثمی نے دین محمدی کے عنوان سے جاری عشرہ محرم الحرام کی نویں مجالس عزا سے قر آن سینٹر ڈیفنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اور حقوق دو ایسے پر ہیں جن کے ذریعہ کوئی بھی سوسائٹی مہذب بن سکتی ہے اور ترقی کی منازل طے کرسکتی ہے ۔

 امام حسین ؓنے کربلا کے میدان کو خرید کر قیامت تک کے لیے انسانیت کو دوسرے کے حقوق کی رعایت کرنے کا سبق سکھایا۔نواسہ رسول ؐنے کربلا کے تمام مراحل میں امت مسلمہ کے جس پیغام سے آشنا کیا اور رہتی دنیا تک وہ پیغام ہرذی شعور انسان کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے کہ اے لوگواگر تم اللہ سے نہیں ڈرتے اور قیامت پر بھی ایمان نہیں رکھتے تو کم از کم آزاد انسان تو بن کر رہوایک آزاد انسان کے طور پر زندگی گزارو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں