معاشی ترقی کیلئے دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر،ایازمیمن

معاشی ترقی کیلئے دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر،ایازمیمن

کراچی (آئی این پی) آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ معاشی بہتری اور ترقی کیلئے ملک بھر سے دہشتگردوں کا جڑ سے خاتمہ ضروری ہے۔

 سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردوں کا جڑسے خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں او ر دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کیلئے پوری قوت سے آپریشن کر رہی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج قیامِ پاکستان سے لیکر آج تک ملک کی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کر رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ایازمیمن موتی والا نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گرد پاکستان کے داخلی اور خارجی امن کو تہہ و بالا کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے مگر ہر بار افواج ِ پاکستان کے آہنی عزم، ثابت قدمی اورجرات کے سامنے وہ چاروں شانے چت ہوتے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں