کے یو جے دستور کا اہتمام حلیم،میئر سمیت اہم شخصیات شریک

کے یو جے دستور کا اہتمام حلیم،میئر سمیت اہم شخصیات شریک

کراچی(آن لائن)کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور)کی جانب سے 10 محرم الحرام کو سالانہ اہتمام حلیم کا انعقاد کیا گیا۔

صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام میں میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ،سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللہ خان،ڈی جی انفارمیشن سندھ سلیم خان ، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد، پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ ،سابق سیکریٹریز کراچی پریس کلب عامر لطیف ،محمد رضوان بھٹی ، ارمان صابر ، سینئر صحافی ہمایوں عزیز ،ماہم مہر ، لیاقت کشمیری ،خورشید عباسی ،نادرہ مشتاق،صوبائی وزیر سعید غنی، پیپلز پارٹی کے ایم این اے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، پی پی پی کے رہنما نجمی عالم، جماعت اسلامی کے سابق ایم این اے محمد حسین محنتی،رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان،سابق رکن اسمبلی عبدالرشید،ٹاؤن چیئرمین جمیل احمد خان،وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے عہدیدار غلام ہاشم نورانی ، عبدالصمد بڈھانی،دعا فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فیاض عالم ، پیما کے رہنما ڈاکٹر عمر سلطان،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر ڈاکٹر وارث جاکھرانی ودیگر نے شرکت کی۔ کے یوجے (دستور)کے صدر حامد الرحمن اور جنرل سیکریٹری سید نبیل اختر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں