جرمن قونصل خانہ غیریورپی شہریوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

جرمن قونصل خانہ غیریورپی شہریوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

کراچی(این این آئی)کراچی میں واقع جرمن قونصل خانہ سکیورٹی خدشات کے باعث غیر یورپی باشندوں کیلئے بند کر دیا گیا تھا جو اب کھول دیا گیاہے ۔

جرمن قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر پوسٹ شیئرکی گئی ہے جس کے مطابق کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ کراچی میں جرمن قونصل خانہ سکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا تھا مگر اس حوالے سے وضاحت پیش نہیں کی گئی تھی کہ سکیورٹی خدشات کس نوعیت کے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں