محکمہ لائیو اسٹاک کے تحت مویشیوں کی ویکسین مہم شروع

محکمہ لائیو اسٹاک کے تحت مویشیوں کی ویکسین مہم شروع

کراچی (آن لائن) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز سید نجمی عالم نے بھینس کالونی میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مہم کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر سیکرٹری کاظم جتوئی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ بھینس کالونی میں قائم مویشی اسپتال کو 24 گھنٹے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مویشی مالکان ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کی مدد حاصل کر سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجمی عالم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بھینس کالونی کے ویٹرنری اسپتال کو سب سے بڑا سینٹربنایا جائے ۔ ویکسین مہم میں کام کرنے والے عملے کی موٹر سائیکلوں میں ٹریکر سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ویکسین مخصوص علاقوں میں پہنچی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کیلئے قائم اسپتالوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ مویشیوں سمیت دیگر جانوروں کے علاج کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانچ بڑے ویٹرنری اسپتال بنائے جارہے ہیں کیونکہ محکمہ ویکسین کی تیاری میں کامیاب نہیں ہوسکا تاہم کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین پر کام جاری ہے ۔ پاؤں اور منہ کی بیماری جانوروں میں مسلسل پھیل رہی ہے اس لیے اسکی روک تھام ضروری ہے ۔ نجمی عالم نے کہا کہ ہمارا محکمہ سندھ کی غریب خواتین کو مرغیاں دے گا ان مرغیوں کے انڈے مارکیٹ میں فروخت کرکے خواتین کو مالی فائدہ ہوگا۔ دیہی علاقوں میں غریب لوگوں کو بکرے بھی دیئے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں