فائرنگ کے پراسرار واقعے میں خاتون زخمی

فائرنگ کے پراسرار واقعے میں خاتون زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے لانڈھی گل احمد کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔۔۔

زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 34 سالہ نازمینہ زوجہ ثمر گل کے نام سے ہوئی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے گھر کی چھت پر سو رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوئی تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں