پیش امام سمیت 4افراد کے تشدد سے نوجوان ہلاک

پیش امام سمیت 4افراد کے تشدد سے نوجوان ہلاک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی میں مسجد کے پیش امام سمیت 4 افراد نے نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیا۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن ملک اشرف کے مطابق سیکٹر 50 سی کا رہائشی 24 سالہ محمد حسین علی الصبح گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اس دوران گلزار حبیب مسجد کے پیش امام اور دیگر افراد آئے اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لیکر چلے گئے ، ملزمان کچھ دیر بعد اسے مردہ حالت میں گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے ۔ایس ایچ او زمان ٹاؤن کا کہنا تھا کہ مقتول کے والد صابر علی جب گھر سے نکلے تو دیکھا انکا بیٹا چبوترے پر پڑا ہوا ہے جس کے جسم پرتشدد کے نشانات ہیں، انہوں نے فوری طور پر 15 مدد گار پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر جناح اسپتال منتقل کردی جہاں ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ایس ایچ او زمان ٹاؤن ملک اشرف نے مزید بتایا مقتول نشے کا عادی تھا علاقے میں جب بھی چوری ہوتی ہے علاقہ مکین مقتول پر الزام لگاتے تھے جس کی وجہ سے مسجد کے پیش امام سمیت چار افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا، چار ملزمان میں مسجد کے پیش امام ضیا الحق، ایوب، سنیل اور اچی شامل ہیں جو فرار ہیں ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں