کھلے مین ہول موت کے کنویں بن گئے ،منعم ظفر

کھلے مین ہول موت کے کنویں بن گئے ،منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں بارش کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور شہریوں کو درپیش مشکلات و پریشانیوں پر گہری تشویش اور ۔۔۔

حکومت و متعلقہ اداروں کی نااہلی و ناقص کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت، کے ایم سی اور کے الیکٹرک کی نااہلی و بد انتظامی نے کراچی میں تھوڑی سی بارش کو بھی عوام کے لیے زحمت بنادیا،سڑکوں کی خستہ حالی اور گڑھوں کے باعث جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہوگیا، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور ٹریفک جام کے باعث شہری سڑکوں پر پھنسے رہے جبکہ ہمیشہ کی طرح بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،سخت گرمی اور حبس کے موسم میں کراچی کے عوام پہلے ہی بدترین لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں،سڑکوں پر بارش کا پانی،ٹریفک جام اور بجلی کے تعطل نے عوام کو شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار کردیا،سندھ حکومت، کے ایم سی اور کے الیکٹرک کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت و لاپروائی کی سزا کراچی کے عوام پہلے ہی بھگت رہے ہیں،جماعت اسلامی اور عوامی حلقوں کی جانب سے متعلقہ اداروں کو متوجہ کرنے کے باوجود ان کی بے حسی اور نااہلی ختم نہیں ہورہی، کھلے مین ہولز بچوں کے لیے موت کے کنویں ثابت ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں