پاکستان اور آذربائیجان کا 2 ارب ڈالر کی باہمی تجارت پر اتفاق

پاکستان اور آذربائیجان کا 2 ارب ڈالر کی باہمی تجارت پر اتفاق

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور آذربائیجان نے دو ارب ڈالر کی باہمی تجارت پر اتفاق کیا ہے اور دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو 100 ملین ڈالر کی سطح سے بڑھا کر2ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔۔۔

دونوں ملکوں نے 15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے ، جو تجارت، سیاحت، معدنیات، سائنس اور ٹیکنالوجی، قانون و انصاف اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر محیط ہیں، یہ معاہدے اور یادداشتیں اس سال نومبر میں وزیر اعظم پاکستان کے آذربائیجان کے دورے سے منسلک ہیں، ان معاہدوں کی تکمیل میں ایس آئی ایف سی نے سہولت کاری اور مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ، یہ معاہدے اور یادداشتیں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے دورہء پاکستان کے دوران طے کیے جائیں گے ، اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں پٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی پائی جاتی ہے ، پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں یہ معاہدے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ، ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی بھائی چارے کو مزید فروغ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں