ٹھاروشاہ: موٹرسائیکل چھیننے میں مزاحمت پر نوجوان قتل

ٹھاروشاہ: موٹرسائیکل چھیننے میں مزاحمت پر نوجوان قتل

ٹھاروشاہ، محراب پور (نمائندگان دنیا) ٹھاروشاہ اور گرد و نواح میں بدامنی کا راج، چوری، لوٹ مار معمول بن گئی۔

 اتوار کو دربیلو لنک روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر نوجوان راہب سیال کو گولیاں مار دیں،جسے طبی امداد کے لئے نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ سماجی رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او ٹھاروشاہ ابراہیم سومرو کی تعیناتی کے بعد علاقے میں بدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے ، لگتا ہے ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے ۔ انہوں نے ڈی آئی جی نوابشاہ اور ایس ایس پی نوشہروفیروز سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹھاروشاہ اورگردونواح میں بدامنی پر قابو پایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں