لاڑکانہ :زہریلا کھانا کھانے سے 14افراد بیہوش
لاڑکانہ(بیورورپورٹ)لاڑکانہ شہر کے بہارپور کے علاقے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد بیہوش ہوگئے۔
جن میں حسینہ بھٹو، وزیر علی بھٹو، شہباز بھٹو، ماجد بھٹو، ریما بھٹو، سویرا بھٹو اور 4 بچے شامل ہیں جنہیں چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ، متاثرہ خاتون حسینہ بھٹو نے بتایا کہ میری بیٹی ملنے کیلئے آئی تھی جس کیلئے ہم نے گھر میں دوپہر کا کھانا تیار کیا تھا جو کھانے کے بعد گھر کے تمام افراد بے ہوش ہوگئے ، اس حوالے سے چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ کھانا زہریلا تھا ۔