صوبائی وزیر ترقی نسواں سے ایم ڈی اسٹیوٹا کی ملاقات
کراچی(این این آئی)صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے کہا ہے کہ دارالامان کو خواتین کی محض جائے پناہ نہیں بلکہ ایسی جگہ بنایا جائے گا۔
جہاں وہ قلیل مدت میں روزگار کے حصول کے مختلف ہنر سیکھیں اور باہر جاکر اپنے پیاروں کے لیے معاشی طور پر وہ مضبوط و بااختیار کردار ادا کرسکیں جو شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کا ویژن تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایم ڈی اسٹیوٹا منور علی مٹھانی سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں سندھ رشید زرداری بھی موجود تھے ۔