6ماہ میں اندھی گولیوں سے 10افراد ہلاک،90زخمی

6ماہ میں اندھی گولیوں سے 10افراد ہلاک،90زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہرقائد میں نامعلوم سمت کی گولی سے شہریوں کی ہلاکت اورزخمی ہونے کے واقعات کے اعدادو شمار سامنے آگئے ۔رواں سال 6 ماہ 21 روز میں 10 افرادہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال 6 ماہ 21 روز میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 10 افرادہلاک ہوئے ۔

21 جولائی کی شام جمشید روڈ پرنامعلوم سمت سے گولی لگنے سے سلیمان نامی شخص جاں بحق ہوا۔ بلدیہ میں 13جولائی کو گھرکی چھت پر نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ،متوفیہ کی شناخت افسانہ کے نام سے ہوئی، خاتون 4 بچوں کی ماں تھی۔10 جولائی کوبھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ثمر اقبال نامی شخص جاں بحق ہوا۔ 29 جون کوسائٹ ایریامیں خدیجہ نامی خاتون جاں بحق ہوئی، 29 جون کے روزہی اتحادٹاؤن میں کمسن ہارون بھی نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی کا نشانہ بنا۔24 جون کوکورنگی میں 14 سالہ علی رضا نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی سے جاں بحق ہوا۔ 25 جون کوعباسی شہیداسپتال میں افضل نامی شہری کی جان گئی۔21 جون کولانڈھی میں آسیہ نامی خاتون بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جان سے گئی۔یکم جنوری کوکورنگی میں کمسن ثانیہ بھی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں جان سے گئی ۔ 8 جون کومومن آباد میں 6 سالہ اقصی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی۔ماہ جنوری میں 14، فروری میں 13، مارچ میں 5، اپریل 20 شہری اندھی گولیوں کاشکارہوئے ۔مئی میں 11، جون میں 19 اورجولائی کے 20 روزمیں 13 افراد زخمی ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں