وزیر تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ناکام ہوگئے ،پاسبان

وزیر تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ناکام ہوگئے ،پاسبان

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ آف سندھ ایجوکیشن اپنے احکامات پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

نجی اسکولزنے محکمہ تعلیم کے فیصلوں اور احکامات کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف اییجوکیشن کی جانب سے اسکولوں کو کاپیاں ، کتابیں اور یونیفارم نہ بیچنے کا پابند بنایا گیا تھا لیکن تمام نجی اسکولز دھڑلے سے اپنے ناموں کی کاپیاں اور یونفارمز فروخت کر ہے ہیں ، والدین خریدنے پر مجبور ہیں۔ دو دو ماہ کی فیسیں ایک ساتھ وصول کی گئیں اور محکمہ تعلیم خاموش تماشائی بنا رہا۔ والدین کی شکایات کے جواب میں کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔ نجی اسکولز بچوں پر تعلیم کے دروازے بند کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ والدین سے زائد فیسیں بٹورنے والے اسکولوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں